’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن دعویٰ 

’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن ...
’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے بیانیے سے مریم نواز خوب مقبول ہوئی ہیں لیکن وہ اس کے باوجود الیکشن نہیں جیت سکتیں کیونکہ وہ لیگی کارکنوں کو تو اپنے گرد اکٹھا کر رہی ہیں لیکن غیر جانبدار ووٹ کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پا رہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نقطہ نظر اور حکمت عملی کا اختلاف ہے اور اس اختلاف نے مسلم لیگ ن کو ماضی میں بہت فائدہ پہنچا یا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی بیانیے سے تقریریں کر کے تنظیم کو مضبوط کر لیتے تھے اور عوام کو اکٹھا کر لیتے تھے اور پھر مفاہمتی بیانیے سے مذاکرات کر لیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن کو بیانیے کے اس تضاد سے نکلنا ہو گا ،مزاحمتی بیانیہ الیکشن نہیں جتواتا ،الیکشن میں کامیابی کے لیے انتخابی وعدے کرنے پڑتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ ن میں بیانیے کا تضاد ختم ہو جائے گا کیونکہ دونوں کو پتہ ہے کہ الیکشن جیتنا ہے تو متحد ہونا ہو گا ،کامیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا ہو نگے ۔

مزید :

قومی -