رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی بنتے ہی پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے نیا فنانشل ماڈل پیش کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کیلئے نیا فنانشل ماڈل پیش کردیا۔
پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزز کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کے پانچویں اور چھٹے سیزن کیلئے فرنچائزز کو کورونا ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل سیون میں فرنچائزز کے ریونیو میں فرنچائزز کا حصہ بڑھانے اور ڈالر کی قیمت متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی نے فرنچائزوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے انہیں نیا فنانشل ماڈل پیش کیا ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز اس آفر کو قبول کریں گی تاکہ ہم سب مل کر پی سی ایل برانڈ کی مضبوطی کیلئے کام کرسکیں۔