قومی ہیروز طلحہ طالب اور شہروز کاشف سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، تہلکہ خیز انکشافات بھی سامنے آگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے قومی ہیروز طلحہ طالب اور شہروز کاشف سے فراڈ کے ذریعے چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد عزیز ملک کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا۔ ملزم سے دفتر خارجہ کی جعلی مہریں اورکارڈ بھی برآمد ہوا ہیں۔ملزم نے طلحہ طالب سے گاڑی دینے کی مد میں 3 لاکھ 60 ہزار اور شہروز کاشف سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم لوٹی تھی۔روپے کی رقم لوٹی تھی۔ طلحہ طالب کے والد نے وزیراعظم پورٹل پہ شکایت درج کرائی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیاتھا۔ ملزم نے حکومت کی جانب سے گاڑی دینے کے نام پر دونوں ہیروز سے رقم لوٹی تھی۔