چینی باشندے کی اغوا ہونے والی پاکستانی بیوی مل گئی، کہاں سے ملی؟

چینی باشندے کی اغوا ہونے والی پاکستانی بیوی مل گئی، کہاں سے ملی؟
چینی باشندے کی اغوا ہونے والی پاکستانی بیوی مل گئی، کہاں سے ملی؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت سے لاپتہ ہونے والی چینی باشندے کی پاکستانی بیوی کو ڈھونڈ کر شوہر کے حوالے کردیا گیا۔

چینی شہری کینگ شینگ کی جانب سے اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ فیکٹری ایریا تھانے میں درج مقدمے میں چینی شہری نے کہا تھا کہ اس کی بیوی ہفتے کے روز سے لاپتہ ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر  جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق چینی باشندے کینگ شینگ کی پاکستانی بیوی عائشہ اختر کو پولیس نے ڈھونڈ لیا ہے۔ عائشہ گھریلو جھگڑے پر ناراض ہو کر بنا بتائے اپنی ماں کے گھر چلی گئی تھی تاہم اب اس کو تلاش کرکے اس کے شوہر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی باشندے کینگ شینگ نے چار سال قبل پاکستانی لڑکی عائشہ اختر سے شادی کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -