اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہری شہید  درجنوں زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہری شہید  درجنوں زخمی ہوگئے
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہری شہید  درجنوں زخمی ہوگئے

  

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے پانچ فلسیطنی شہری شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی  گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے، جس پر غاصب اسرائيلی فوج نے خلہ العين کا محاصرہ کرليا۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے ايک مکان پر راکٹ برسائے گئے اور مظاہرين پر شديد فائرنگ بھی کی گئی جس سے پانچ فلسطینی شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔تاحال شہدا کی نعشیں بھی ورثا کے حوالے نہ کی گئیں ہیں۔شہدا  کی شناخت احمد زہران، محمود حمیدان اور زکریا بدوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -