کیا زبیر عمر سے منسوب نازیبا ویڈیو اواری ہوٹل میں بنی؟ ہوٹل انتظامیہ میدان میں آگئی

کیا زبیر عمر سے منسوب نازیبا ویڈیو اواری ہوٹل میں بنی؟ ہوٹل انتظامیہ میدان ...
کیا زبیر عمر سے منسوب نازیبا ویڈیو اواری ہوٹل میں بنی؟ ہوٹل انتظامیہ میدان میں آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر سے منسوب وائرل نازیبا ویڈیو کے معاملے پر اواری ہوٹل انتظامیہ نے بھی موقف دے دیا۔

اواری ٹاورز ہوٹل کراچی کی جانب سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ اواری فیملی، اواری ہوٹلز، اس کے ایگزیکٹوز اور ٹیم ممبرز اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ ان کے براہ راست یا بالواسطہ علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ کمروں میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمرے کے اندر رکھے ہوئے کیمرے سے کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو یہ غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے، نہ تو ہمیں اس کا علم ہے اور نہ ہی یہ ہماری مرضی سے ہوا۔ اواری گروپ کبھی بھی جاسوسی کرنے یا اپنے مہمانوں اور گاہکوں کی پرائیویسی میں خلل کی اجازت نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ زبیر عمر سے منسوب نازیبا ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کراچی کے اواری ہوٹل میں رنگ رلیاں منایا کرتے تھے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لیگی رہنما نے خود سے منسوب وائرل ویڈیو کو جھوٹا اور انہیں بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -