پنجاب میں تبادلوں کی آندھی  نہ  رک سکی، 25 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلے کردئیے گئے

پنجاب میں تبادلوں کی آندھی  نہ  رک سکی، 25 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلے ...
پنجاب میں تبادلوں کی آندھی  نہ  رک سکی، 25 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلے کردئیے گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 25 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 38 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ ہفتہ قبل سیکرٹری لیول سمیت گریڈ 19 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنرحافظ عبدالمنان بیگ کو کوٹ مومن سے  سرگودھا ،علیزہ ریحان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن، نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال، زیب النسا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان، حرا یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن راولپنڈی،  راجہ محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک،  زرمینہ وزیر کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اٹک، غلام مصطفی کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی، محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ، ظہو راحمد اعوان کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ، قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان،  عامر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، حسن نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کیا گیا ہے۔محمد ظفر کو سب رجسڑار  ملتان سٹی  اور امبرین چوہدری کو سب رجسڑا ر ملتان کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔رمیض ظفر، غلام سرور، محمد عمر فاروق، سید عثمان حسن ، ماجد بن احمد، بلال بن عبدالحفیظ،  سمیر اامبرین، جمیل حیدر شاہ اور محمد کامران افضل  کو سروسز ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عبدالرزاق علی ڈوگر کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب آفس کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

مزید :

قومی -