خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر نتیجے پرپہنچ گئے،رانا ثنااللہ کا انکشاف

خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر نتیجے پرپہنچ گئے،رانا ثنااللہ کا انکشاف
خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر نتیجے پرپہنچ گئے،رانا ثنااللہ کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف  کیا ہے کہ انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس سے متعلق نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی، عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے  مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی،انہوں نے کہا کہ  عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہے مگر  وہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -