بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ جاری ہے۔

نجی ٹی وی "جیونیوز "کے مطابق موسیٰ خیل کی 4 یونین کونسلز کے 28 وارڈز، مستونگ کی 4 یونین کونسلز کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسلز کے 6 وارڈز اور لورالائی کی ایک یوسی کے ایک  وارڈ میں پولنگ ہو رہی ہے،پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر  وقفے کے جاری رہےگا، ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان مد مقابل ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے،خیال رہےکہ  بلوچستان کےان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخرکی گئی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -