ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور میں پریکٹس کریں گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیمیں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا اور اس دوران شہر کا موشم خوشگوار رہے گا جب کہ میچ کل یعنی بدھ کی شب کھیلا جائے گا،سیریز کے پہلے مرحلے کے 4میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے 2 میں پاکستان اور 2 میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی ، دوسرے مرحلے میں لاہور میں3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، کل کے بعد چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر جب کہ 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تاہم دوسرے مرحلے کے تینوں میچز کے ٹکٹ کافی پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے،قذافی سٹیڈیم میں 3میچز کے لیے 2 پچز تیار کی گئی ہیں۔