اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکا عدالت پیش ہونے کا امکان ،احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی سخت

اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکا عدالت پیش ہونے کا امکان ،احتساب عدالت کے ...
اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکا عدالت پیش ہونے کا امکان ،احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی سخت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اور رہنما  مسلم لیگ (ن )اسحاق ڈارکا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونےکا امکان ہے، اسحاق ڈار کے سرینڈرکرنے کے موقع پر عدالت کے اطراف  میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے خاردار تاریں لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں، خیال رہےکہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں، عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ ملزم خود عدالت  میں پیش ہونا چاہتا ہے تو  ایک موقع دیا جانا ضروری ہے،عدالت نے تحریری آرڈر  میں لکھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔

یاد رہےکہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف 8 ستمبر 2017 کو آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائرکیا تھا، احتساب عدالت نے 27 ستمبر 2017 کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی، 11 دسمبر2017 کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،اسحاق ڈارگزشتہ روز 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -