امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا
امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سیلاب متاثرین  کیلئے دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ نے  پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق  امریکی وزیر خزانہ انٹونی بلنکن سے  پاکستانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  امریکی ہم منصب کو پاکستان  میں آنے والے سیلاب  کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔

  دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے ، متاثرین کیلئے  17 امدادی طیارے بھیج چکے ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

انٹونی بلنکن نے کہا  کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں ، پاکستان میں سیلاب سے اتنے افراد  متاثر ہوئے جتنی کینیڈا کی مجموعی آبادی ہے ،افغانستان کی ترقی امریکہ اور پاکستان کیلئے ضروری ہے ، یہ دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 کلو میٹر طویل جھیل بن گئی  ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -