عدالت نے عمران خان کی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

عدالت نے عمران خان کی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
عدالت نے عمران خان کی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کی جگہ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ مقدمے کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگیا۔ دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسزمیں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔

مزید :

قومی -