لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو ﺅں نے گھر میں داخل ہونے کیلئے کیا ڈرامہ رچایا ؟ جانئے 

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو ﺅں نے گھر میں داخل ہونے ...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو ﺅں نے گھر میں داخل ہونے کیلئے کیا ڈرامہ رچایا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس دوران ڈاکو تین کروڑ روپے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں تین ڈاکوناصر مجید کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔اس دوران ڈاکو گھر سے پونے 3 کروڑ روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، راڈو گھڑیاں ،لیپ ٹاپ ،قیمتی موبائل فون، اسلحہ ، ایم 16 امریکی رائفل، 2 پستول اور ہیرے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ناصر مجید کو نامعلوم نمبر 03003777233 سے کال آئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے۔ جب وہ گیٹ پر پہنچا تو تین ڈاکو اسے یرغمال بناکر اندر لے گئے اور گھر میں لوٹ مار کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔سی سی پی او نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔