لاہور، شوہر کی بیوی  کو قتل کرنے کے بعد گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش

لاہور، شوہر کی بیوی  کو قتل کرنے کے بعد گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش
لاہور، شوہر کی بیوی  کو قتل کرنے کے بعد گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہربنس پورہ کے علاقے کنال بینک روڈ پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گلے پر چھری پھیر کر خودکشی  کی کوشش کی ، ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں  میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر 35 سالہ غلام شبیر نے طیش میں آکر اپنی 30 سالہ بیوی کے سر میں فائر کرکے قتل کردیا،   ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت منظوراں کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی جب کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیےہیں،  ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا  گیا ہے ، پولیس نے مقتولہ کی بہن پروین بی بی کی مدعیت میں غلام شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔