ماہرہ خان کے گارڈ کی ریما خان سے بدتمیزی ، ویڈیو وائرل ہوگئی

ماہرہ خان کے گارڈ کی ریما خان سے بدتمیزی ، ویڈیو وائرل ہوگئی
ماہرہ خان کے گارڈ کی ریما خان سے بدتمیزی ، ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران معروف اداکارہ ماہرہ خان کے محافظ کی سینئر ادکارہ ریما خان کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے دونوں اداکارائیں آپس میں تبادلہ خیالات کررہی ہیں جبکہ ماہرہ خان کا محافظ ان دونوں کے درمیان ہاتھ رکھ کر ماہرہ خان کو ریما سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ ریما خان اور ماہرہ خان کی گہری دوستی ہے اور دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ماہرہ خان کے محافظ کے طرز عمل کو بدتمیزی قرار دیا جارہا ہے اور اس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے، ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ اس طرح کا رویہ بدتمیزی ہے۔

مزید :

تفریح -