پارلیمنٹ میں واپسی بارے سوال پر شیخ رشید نے اپنا مؤقف واضح کردیا

پارلیمنٹ میں واپسی بارے سوال پر شیخ رشید نے اپنا مؤقف واضح کردیا
پارلیمنٹ میں واپسی بارے سوال پر شیخ رشید نے اپنا مؤقف واضح کردیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صحافی نے سوال پر پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیا، ان سے پوچھا گیا کہ   کیا آپ پارلیمنٹ واپس جا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کہے گا تو جاؤں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 72 رکنی وفاقی کابینہ کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ساری باتیں اسمبلیوں میں ہونی چاہئیں، عدالتوں کو ان معاملات میں مت لائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ آپ رکن پارلیمنٹ ہیں پارلیمان میں واپس جائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ تو کیا آپ پارلیمنٹ واپس جا رہے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے، میں عمران خان کے ساتھ اور اسکا اتحادی ہوں، اگر وہ کہے گا تو میں پارلیمنٹ چلا جاؤں گا۔

"اے آر وائی نیوز" کے مطابق انہوں  نے کہا کہ جب یہ فیصلہ دیں گے تو پھر ہم اعلیٰ عدالت جائیں گے اور اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کریں گے، لال حویلی کی چھت ہمارے پاس ہے، جب کسی کے پاس کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی نکل آتی ہے۔