سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج شام 4بجے بطور سینیٹڑ حلف اٹھائیں گے جبکہ کل بطور وفاقی وزیر حلف اٹھائیں گے،  جس کے بعد انہیں دوبارہ وزیر خزانہ بنایا جائیگا۔ 
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ کو دوبارہ وزیر خزانہ بنانے کیلئے حکومت ان سے  آج سینیٹر کا حلف لیا جائیگا اور کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے ،جس کے بعد کل وفاقی کابینہ اجلاس میں شریک ہو ں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی حلف بردار ی کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی ،جبکہ مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ آج منظور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار 5 سال بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد کل وزیر اعظم  شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔

مزید :

قومی -