نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ پر لندن میں حملہ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ پر لندن میں حملہ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر ...
نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ پر لندن میں حملہ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )سابق وزیراعطم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ پر  لندن میں آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد  کا حملہ ، سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری حملے میں محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ پر لندن کے علاقے الفرڈ کے مقام پر 3افراد نے حملہ کیا ہے ، پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں  راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ  3حملہ  آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے ،حملہ آوروں نے مجھے نواز شریف سے دور رہنے  اور  ساتھ چھوڑنے کا کہتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر میں ایسا نہ کیا تو وہ  مجھے جان سے مار دیں گے ۔راشد نصر اللہ کا کہنا تھا کہ  حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت نوازشریف سے دور نہیں کر سکتی ، ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں  سے  ڈرنے والے نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -