پاکستان میں بجلی کی کیپسٹی ادائیگیاں دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ  ہیں ، چیئرمین نیپرا

پاکستان میں بجلی کی کیپسٹی ادائیگیاں دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ  ہیں ، چیئرمین ...
پاکستان میں بجلی کی کیپسٹی ادائیگیاں دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ  ہیں ، چیئرمین نیپرا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کیلئے سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت ہوئی ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پاکستان میں  بجلی کی کیپسٹی ادائگیاں سالانہ 1400 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں ، یہ کیپسٹی پیمنٹ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق دوران سماعت  نیپرا حکام نےبتایا کہ اس ٹیرف کو  9 روپے پر لانا چاہتے ہیں ،  نیٹ میٹرنگ پر صرف اضافی بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں ۔  چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی سہولت نیپرا نے ہی دی تھی ،  نیپرا صارفین کے مفادات کا پورا تحفظ کرے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم یکطرفہ فیصلہ بھی کر سکتے تھے ،  نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر ترامیم سے متعلق کسی دباؤ میں فیصلہ نہیں کریں گے ،  بڑا مقصد بجلی سستی کرنا ہے ، ملک بھر کے 3 کروڑ  60 لاکھ صارفین کا تحفظ کرنا ہے ،  نیٹ میٹرنگ کا مقصد پیسے بنانا نہیں تھا ، نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر ترامیم سے متعلق کسی دباؤ میں فیصلہ نہیں کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -