اسحاق ڈار کی واپسی پر مسلم لیگ( ن) کی ترجمان نے بھی مؤقف جاری کردیا

اسحاق ڈار کی واپسی پر مسلم لیگ( ن) کی ترجمان نے بھی مؤقف جاری کردیا
اسحاق ڈار کی واپسی پر مسلم لیگ( ن) کی ترجمان نے بھی مؤقف جاری کردیا

  

 اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیراطلاعات اور مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں الحمداللہ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینٹر کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -