بھارت میں طالبہ کے بیگ سے کوبرا سانپ نکل آیا

بھارت میں طالبہ کے بیگ سے کوبرا سانپ نکل آیا
بھارت میں طالبہ کے بیگ سے کوبرا سانپ نکل آیا

  

بھوپال(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک سکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا،سکول ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں، خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  خیال رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -