عمران خان کا خطاب ، مسلم لیگ (ن) نے وائس چانسلر  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

عمران خان کا خطاب ، مسلم لیگ (ن) نے وائس چانسلر  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ...
عمران خان کا خطاب ، مسلم لیگ (ن) نے وائس چانسلر  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

  

لاہور( شہزاد ملک)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں گزشتہ روز عمران خان کے خطاب پر  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے  جمع کرائی گئی قراراد میں موقف اختیار کیا گیا کہ  تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوان نسل کو انتشار اور بد آمنی کا لیکچر دینا اور طلبا کو تعمیر کی بجائے تخریب کی طرف مائل کرنا انتہائی گھناؤنا اور ناقابل معافی جرم ہے ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے میں اس قسم کی منفی تقریبا ت کرنا یا اس کی اجازت دینا یہ کسی بھی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ یا وائس چانسلر کی تخریبی سوچ کا نتیجہ ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ  ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو  سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے  فسادی جلسوں کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں، لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہے اور ہائر ایجوکیشن سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لے کے دوسروں کے لئے ایک مثال کی جائے۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -