عمران خان کو یونیورسٹی کیوں بلایا ؟وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اہم کمیٹی سے فارغ

عمران خان کو یونیورسٹی کیوں بلایا ؟وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اہم کمیٹی سے ...
عمران خان کو یونیورسٹی کیوں بلایا ؟وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اہم کمیٹی سے فارغ

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو )ڈاکٹر اصغر زیدی کو  وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلا کر خطاب کرانے پر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فارغ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ڈاکٹر اصغرکی رکنیت معطل کر کے ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -