موٹر وے پولیس نے شہری کے گمشدہ 10 لاکھ روپے واپس لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی 

موٹر وے پولیس نے شہری کے گمشدہ 10 لاکھ روپے واپس لوٹا کر ایمانداری کی مثال ...
موٹر وے پولیس نے شہری کے گمشدہ 10 لاکھ روپے واپس لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی 

  

لاہور(    ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹر وے پولیس سینٹرل زون سیکٹر تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔موٹروے پولیس نے گمشدہ 10لاکھ  روپے اور دیگر سامان تلاش کرکے مالک کے حوالے کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون نے بتایا کہ مظفر گڑھ کےرہائشی حسن نامی شخص کا قومی شاہراہ پر  گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا ،  گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے وقت روپوں والا بیگ  جس میں 10 لاکھ روپے ، دستاویزات اور کچھ دیگر سامان ڈگی سے گر گیا۔گھر پہنچنے پر ڈگی سے سامان غائب پا کر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی۔

موٹروے پولیس حسن نامی کالر کی فون کال پر  فوری ریسپانس دیا اور 10لاکھ روپوں والا بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے کردیا۔ حسن نامی مسافر نے سامان بحفاظت ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ زونل کمانڈر سینٹرل زون نے  افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

قومی -