سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نعرے بازی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ...
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نعرے بازی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما  اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر  حلف اٹھا لیا ہے ، اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نعرے بازی کی ۔

 نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے سینٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا ، اس سے  قبل اسحاق ڈار چیئر مین سینٹ سے ان کے چیمبر میں جا کر ملے ملاقات کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شریک  تھے , حلف کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی جاری  رہے جبکہ چیئرمین سینٹ کے ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -