معروف ریسلر جان سینا نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

معروف ریسلر جان سینا نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
معروف ریسلر جان سینا نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف ریسلر جان سینا نے  ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ۔انہوں نے میک اے وش فاؤنڈیشن کیلئے بچوں کی  سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق میک اے وش فاؤنڈیشن  بہت زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے ،  جان سینا نے 2 سے 18 سال کے ایسے بچوں کی  650 خواہشات پوری کیں ،یہ اعداد و شمار 19 جولائی تک کے ہیں ۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جان سینا کے  جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی گئی اور کہا گیا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200  سے زائد خواہشات پوری نہیں کر سکا۔ گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی جانب سے جان سینا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس میں جان سینا کہہ رہے ہیں کہ ان بچوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی تو میں یہ پرواہ کئے بغیر کہ میں کیا کر رہا ہوں ، فوری اس بچے کی خواہش پوری کروں گا۔ اگر مجھے ایسے بہترین  تجربے کا حصہ بننے کا موقع ملے گا تو میں سب کچھ چھوڑ کر دوں گااور اپنا فرض پورا کروں گا۔

خیال رہے کہ ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے  16 بار چیمپئن رہنے والے  جان سینا 2002 میں میک اے وش سے وابستہ ہوئے تھے اور اب تک اسی سلسلے سے جڑے ہوئے ہیں ۔  

مزید :

کھیل -