محکمہ بلدیات کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کی تیاریاں،اب پنجاب کی تمام لوکل گورنمنٹس میں ای آکشن کی جائے گی

محکمہ بلدیات کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کی تیاریاں،اب پنجاب کی تمام لوکل گورنمنٹس ...
محکمہ بلدیات کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کی تیاریاں،اب پنجاب کی تمام لوکل گورنمنٹس میں ای آکشن کی جائے گی

  

   لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ شفاف، ٹرانسپیرنسی اور بہتر گورننس کے لیے محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کو شاں ہیں اس سلسلے میں واٹر سپلائی سکیموں اور ای  آکشنگ کا سسٹم جلد نافذ کرنے جا رہے ہیں دونوں سسٹمز کو لوکل گورنمنٹ سطح پر نافذ کرنے کے لیے محکمے نے تمام ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ واٹر سپلائی سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن سے  فنکشنل، نان فنکشنل فلٹریشن پلانٹس اور ڈسپوزل سٹیشنز کو  مانیٹر کیا جائے گا اور اس سے پانی کی فراہمی شہریوں تک باآسانی پہنچانے میں مدد ملے گی علاوہ ازیں محکمے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافے کے لیے صوبہ بھر کی تمام لوکل گورنمنٹس میں اب ای آکشن کی جائے گی۔پارکنگ سٹینڈز، پرانی گاڑیوں، فرنیچر، ملبہ، کمرشل جائیدادوں اور مختلف سروسز کی صاف شفاف اور آسان طریقے سے نیلامی ممکن ہو گی۔ سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے مزید کہا کہ دونوں سسٹمز کے طریقہ استعمال سے متعلق تمام فیلڈ افسران کے لیے تربیت کا بالخصوص اہتمام کیا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے اجلاس میں واٹر سپلائی اسکیموں کو ڈیجیٹائز اور ای آکشن سسٹم  کو متعارف کروانے کی منظوری دے دی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -