اسحاق ڈار کی سینٹ میں آمد، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی

اسحاق ڈار کی سینٹ میں آمد، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ ...
اسحاق ڈار کی سینٹ میں آمد، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار  نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے ارکان  میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اسحاق ڈار کے خلاف احتجاج کیا، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا آج ایوان میں پہلا دن ہے،، حلف اٹھانے پر ہم اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس ہاؤس کے تقدس کا خیال رکھیں،احتجاج جمہوری حق ہے۔ سینیٹ میں  قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ سیٹ اتنے عرصے سے خالی رہی،ایک بھائی نے ان کو باہر بھگایا اور دوسرا جہاز میں لے آیا،اسحاق ڈار پر پاکستان کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام ہے،عدالتیں طلب کرتی ہیں تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کی بیماری کا علاج صرف اقتدار ہے اور کچھ نہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ان لوگوں کے وزیراعظم بھی اشتہاری رہ چکےہیں،اسحاق ڈار نے آئین اور قانون کے تحت حلف اٹھایاہے،اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے، آپ کو تنقید کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہ کریں۔

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ ملک ایک خاندان کی جاگیر بنتا جا رہا ہے،یہ جمہوریت نہیں،یہ شاہی خاندان کے فیصلے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -