پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی ہونے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی ہونے کا امکان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 15 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے.

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر  تک کمی ہوسکتی ہے. اس کے علاوہ  پیٹرول پانچ روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے.

29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی۔پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -