نوجوان کا لیپ ٹاپ کا آن لائن آرڈر لیکن ایسی چیز موصول کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

نوجوان کا لیپ ٹاپ کا آن لائن آرڈر لیکن ایسی چیز موصول کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا ...
نوجوان کا لیپ ٹاپ کا آن لائن آرڈر لیکن ایسی چیز موصول کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے ملک کی معروف آن لائن ریٹیل کمپنی ’فلپ کارٹ‘ (Flipkart) سے ایک لیپ ٹاپ آرڈر کیا مگر گھر آنے پر باکس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق فلپ کارٹ پر ان دنوں ’بگ بلین ڈےز‘ کے نام سے ایک بڑی سیل لگی ہوئی ہے۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ حیدرآباد سے فارغ التحصیل یشاسوی شرما نامی نوجوان نے اس سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے لیپ ٹاپ آرڈر کر دیا مگر جب آرڈر گھر پہنچا تو باکس میں سے کپڑے دھونے والے ’گھڑی ڈیٹرجنٹ‘ کے پیکٹ برآمد ہو گئے۔

یشاسوی شرما نے سوشل میڈیا پر یہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے جب ای کامرس کمپنی سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے غلطی ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ انہوں نے لیپ ٹاپ ہی بھیجا تھا۔ چنانچہ ازالے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اپنے لنکڈان اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں یشاسوی نے لکھا ہے کہ ”میرے والد کی ایک غلطی میرے گلے پڑ گئی ہے۔ میں گھر میں موجود نہیں تھا اور انہوں نے پیکیج وصول کرتے ہی ڈلیوری بوائے کے سامنے اسے نہیں کھولا۔“

یشاسوی کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے فلپ کارٹ کی ہیلپ سروس سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ کمپنی کے قوانین میں یہ بات شامل ہے کہ کسٹمرز ڈلیوری بوائے کے سامنے باکس کھولیں گے۔ اگر وہ ڈلیوری بوائے کے سامنے باکس نہیں کھولتے اور بعد میں شکایت کرتے ہیں تو ان کی شکایت پر کارروائی نہیں ہو گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -