بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کو مداح کے سینے پر آٹو گراف دینا مہنگا پڑگیا

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کو مداح کے سینے پر آٹو گراف دینا مہنگا پڑگیا
بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کو مداح کے سینے پر آٹو گراف دینا مہنگا پڑگیا
سورس: Instagram/rashmika_mandanna

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا سے ان کے ایک مداح نے ایسی فرمائش کر دی کہ اداکارہ شرما کر رہ گئیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق رشمیکا مندانا تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک ہوٹل میں موجود تھیں جہاں ان کا ایک مداح آیا اور اپنے سینے پر انہیں آٹوگراف دینے کی فرمائش کر دی تاہم سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپاہوگیا۔ 

منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی فرمائش پر رشمیکا مندانا پہلے توجھینپ سی جاتی ہے اور پھر اپنے مداح کا دل رکھتے ہوئے اس کے سینے پر آٹوگراف دینے پر رضامند ہو جاتی ہیں۔ نوجوان نے ڈریس شرٹ کے نیچے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے، جس پر مارکر سے اداکارہ آٹو گراف دیتی ہیں۔

رشمیکا مندانا کے مداح کو سینے پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل بھیانی نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے فلم ’گڈ بائے‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ان دنوں وہ اپنی اس پہلی بالی ووڈ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ 

مزید :

تفریح -