پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکارشہید

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکارشہید
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکارشہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کے گھر پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال لیجاجارہا تھا تاہم ان میں سے ایک سیف الرحمن نامی اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نجم الحسنین نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت آغاز گنڈا پور گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈاپور اور فیملی کے دیگر افراد گھر پر ہی موجود تھے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آغاز گنڈا پورے کے والد اکرام اللہ اور چچا اسرار اللہ دہشت گردوں کی طرف سے کیے گئے خودکش حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ اکرام اللہ اور اسرار اللہ دونوں صوبائی وزراءرہ چکے تھے۔