بچوں سے زبردستی بدفعلی اور والدین کو بلیک میل کرنیوالا گینگ گرفتار، موبائل سے ویڈیوز بھی برآمد

بچوں سے زبردستی بدفعلی اور والدین کو بلیک میل کرنیوالا گینگ گرفتار، موبائل ...
بچوں سے زبردستی بدفعلی اور والدین کو بلیک میل کرنیوالا گینگ گرفتار، موبائل سے ویڈیوز بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک) عارف والا میں پولیس نے بچوں کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنا کر ان کے والدین کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا گروہ پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پولیس نے گینگ کے 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فونز میں سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 100سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ان ویڈیوز سے بچوں کے والدین کو بلیک میل کرکے ان سے رقم ہتھیاتے تھے۔ 
ملزمان نے بتایا کہ والدین کو بلیک میل کرنے کے صرف دو واقعات میں انہوں نے 3لاکھ 35ہزار روپے ہتھیائے۔پولیس کے مطابق والدین اپنے بچوں کی ہتک آمیز ویڈیوز وائرل ہونے کے خوف سے ملزمان کو رقم دے دیتے تھے۔ملزمان زیادہ تر نوعمر لڑکوں کے ساتھ دوستی کرتے اور انہیں گھر بلا کر گن پوائنٹ پر بدفعلی کا نشانہ بناتے تھے۔ گینگ کے دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔