مریم اورنگزیب سے بد تہذیبی کرنے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوسکتے، وزارت داخلہ نے واضح کردیا

مریم اورنگزیب سے بد تہذیبی کرنے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ نہیں ...
مریم اورنگزیب سے بد تہذیبی کرنے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوسکتے، وزارت داخلہ نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ حکام نے واضح کیا ہے کہ بدتمیزی اور نا روا رویے کی وجہ سے کسی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ نہیں کیے جاسکتے، اس کیلئے قانونی ضابطے مختلف ہیں.

وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جن افراد نے بیرون ملک ایک کافی شاپ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے بدتہذیبی کی تھی ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں گے.

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ  کسی شخص کے ناروا رویے پراس کا شناختی کارڈ بلاک ہوسکتا ہےنہ پاسپورٹ۔شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلاک کرنے کے لیے قانونی تقاضےالگ ہیں۔

مزید :

قومی -