عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بھی تحلیل

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے ...
عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بھی تحلیل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون سیشن جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں دہشت گردی کے الزام کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تحلیل کر دی گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جے آئی ٹی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے عمران خان پر عائد دہشت گردی کا الزام ہٹانے کے بعد تحلیل کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کے افسران نے بتایا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد جے آئی ٹی نے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے چالان جمع کرایا تھا۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 7کے سیکشن 186، 188، 504اور 506کو شامل کیا تھاتاہم 19ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا الزام خارج کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -