مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ، لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ، لوڈشیڈنگ بڑھنے ...
مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ، لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
 ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی طرف سے جن پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان سے 7ہزار 339میگاواٹ بجلی حاصل ہوتی ہے۔ ان میں کے الیکٹرک کے 682میگاواٹ کے پلانٹس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا نے فرنس آئل پر چلنے والے 11، درآمدی ایل این جی پر چلنے والے 5اور گیس پر چلنے والے 3پاور پلانٹس کی بندش پر کام شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کرنے کا یہ فیصلہ طویل مدتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بجلی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ایک طویل مدتی منصوبہ بنایا ہے ، جس کی 19اکتوبر کو نیپرا سماعت کرے گا۔