'چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھی' ایکتا کپور کا انکشاف

'چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھی' ایکتا کپور کا انکشاف
'چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھی' ایکتا کپور کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار چنکی پانڈے سے شادی کرنا  چاہتی تھیں.

ایکتا کپور نے چنکی پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے وہ چنکی پانڈے کو بہت پسند کرتی تھیں، اگر اداکار تھوڑی توجہ دیتے تو وہ بھی آج بالی ووڈ وائف ہوتیں.

واضح رہے کہ چنکی پانڈے 1998 میں بھاونا پانڈے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی بیٹی اننیا پانڈے  کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -