پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے لیے انگلش بورڈ کی کوششیں ، پاک بھارت بورڈز سے رابطہ کرلیا

پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے لیے انگلش بورڈ کی کوششیں ، پاک بھارت بورڈز سے ...
پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے لیے انگلش بورڈ کی کوششیں ، پاک بھارت بورڈز سے رابطہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کروانے کے لیے کوشاں ہے اور انگلش بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -