بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی ارب پتی افراد کی فہرست میں تنزلی

بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی ارب پتی افراد کی فہرست میں تنزلی
بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی ارب پتی افراد کی فہرست میں تنزلی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اس فہرست میں انہیں پیچھے چھوڑ ا ہے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی تازہ ترین فہرست کے مطابق، گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 135 ارب ڈالر ہے جب کہ  جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 138 ارب ڈالر ہے۔ ٹیسلا کے ایلون مسک 245 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں۔

خیال رہے کہ 30 اگست کو، گوتم اڈانی لوئی ووٹان کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑ کر بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے ٹاپ 3 میں شامل ہونے والے پہلے ایشیائی بنے تھے. 

مزید :

بزنس -