آدمی کو جنگلی ہاتھیوں نے گھیر لیا، ڈیڑھ گھنٹہ درخت کی چوٹی پر بیٹھ کر جان بچائی

آدمی کو جنگلی ہاتھیوں نے گھیر لیا، ڈیڑھ گھنٹہ درخت کی چوٹی پر بیٹھ کر جان ...
آدمی کو جنگلی ہاتھیوں نے گھیر لیا، ڈیڑھ گھنٹہ درخت کی چوٹی پر بیٹھ کر جان بچائی
سورس: Representational Image

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ میں جنگلی ہاتھیوں نے ایک شخص کو گھیر لیا، جس کے بعد اس نے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ اڈوکی میں پیش آیا، درخت پر پناہ لینے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے. یہ شخص جس کی شناخت ساجی کے نام سے ہوئی ہے، سنگوکنڈم کا رہنے والا ہے۔ ساجی اپنے کھیت میں جا رہا تھا جہاں اسے ہاتھیوں نے گھیر لیا۔ ہاتھیوں سے بچ کر ساجی ایک درخت کی چوٹی پر چڑھ گیا.اس کے باوجود ہاتھیوں نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک اسے گھیرے رکھا. 

 مقامی لوگوں نے بعد میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے رابطہ کیا جو موقع پر پہنچے۔ ہاتھیوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے پٹاخے پھوڑے گئے۔ ڈیڑھ گھنٹے کے تناؤ کے بعد ساجی کو درخت کی چوٹی سے بچایا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -