آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل

آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل
 آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف زرداری کا معائنہ کر رہا ہے۔ سابق صدر کے پھیپڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، جس کے بعد دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

مزید :

قومی -