سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے ہیں، ساجد طوری

سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے ہیں، ساجد طوری
سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے ہیں، ساجد طوری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کاکہنا ہے کہ سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی لیبرز و ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں. 

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے نمائندوں کے  ہمراہ پریس  کانفرنس کرتے ہوئے ساجد طوری نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے ملک کا آدھا حصہ سیلاب کی لپیٹ میں ہے،1500 سے زائد لوگ فوت  ہو چکے ہیں، ہزاروں زخمی اور بیمار ہیں، لاکھوں جانور  مر چکے ہیں جبکہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں. 

انہوں نے کہا قدرتی آفات غربت، خوراک کے بحران، بے روزگاری کو جنم دیتی ہیں، ہم موجودہ مشکل صورتحال کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ سنبھال سکتے ہیں،  مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، میں آ ئی ایل او کا بہت مشکور ہوں جو مزدوروں کو بروقت روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، 

مزید :

قومی -