دپیکا پڈوکون طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل

دپیکا پڈوکون طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل
دپیکا پڈوکون طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو گزشتہ رات طبیعت میں خرابی کے باعث ممبئی کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی حالت بگڑ گئی تھی لیکن اب وہ بہتر ہیں۔2مہینے پہلے حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی دپیکا کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

فلم کے سیٹ پر انہوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -