سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو انتہائی اہم عہدہ دے دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو انتہائی اہم عہدہ دے دیا
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو انتہائی اہم عہدہ دے دیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ 

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزایک فرمان جاری کیا ہے۔اس کے تحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے آیندہ وزیراعظم ہوں گے اور شہزادہ خالد بن سلمان کو مملکت کا وزیردفاع مقررکیا جارہا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے‘۔

مزید :

عرب دنیا -