ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، آل راؤنڈر محمد نواز کا بیان

ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، آل راؤنڈر ...
ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، آل راؤنڈر محمد نواز کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، اوپر کے نمبروں پر کھیلنا میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے، میں نیٹ پر اس کے لیے بہت تیاری کرتا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اوپر کے نمبروں پر کھیلتا ہوں۔محمد نواز کا ماننا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں سپنرز کے لیے مشکل ہوتی ہے، اٹیک نہیں کر سکتے، میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروں۔میرا ہدف یہی ہے کہ خود کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر منواؤں  اور ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ اچھا کروں۔

"جیو نیوز "کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز ایشیا ءسے مختلف ہوتی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگاکیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ہم تیار ہیں نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالیں گے۔

مزید :

کھیل -