نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان پر خرم دستگیر نےنگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا۔
"جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف ملک کی 2 عدالتوں کی مرضی سے باہر گئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے۔ نواز شریف ایئرپورٹ سے پہلے مینار پاکستان جائیں گے پھر اگلے دن عدالت جائیں گے۔
خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔