قصور، منڈی عثمان والا میں شادی شدہ خاتون کااقدام خودکشی
قصور(بیوروپورٹ)منڈی عثمان والا کے نواح میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زرعی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تفصیل کیمطابق پولیس تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ گوہڑ جاگیر کے رہائشی محمد حسین کی بائیس سالہ بیوی صوبیہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے پریشان ہو کر زرعی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی حالت غیر ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔