قصور،ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،مزاحمت پر ایک شخص زخمی
قصور(بیوروپورٹ)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں وغیرہ چھین لیں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ چور کوٹ کے نزدیک جانے والے شہباز راجپوت سے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فو چھین لیے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہباز کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا،جامع مسجد عثمان علی احمد شاہ کالونی قصور کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے پیدل جانے والے محمد اسلم سے نوے ہزار روپے نقدی،پچاس ڈالر، تین سو ریال اور ایک موبائل فون چھین لیا، چاہ مالی والا کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے ساندہ کلاں کے رہائشی عبداللہ سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیا،بھوپے وال روڈصدر پتوکی کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے بھوپے وال چک 23کے رہائشی عبدالرشید آرائیں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، بھونیکی موڑ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے میاں کے موڑ کے رہائشی تجمل حسین سے بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، نیو لاری اڈہ قصور کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے رام تھمن کے رہائشی محمد اسلم سے پچاس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، بلوکی میں اللہ دتہ کی موٹرسائیکل ورکشاپ پر آنے والے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لی، ہیڈ بلوکی کی نزدیک سے ڈاکوؤں نے حویلی لکھا کے رہائشی محمد احمد ارائیں سے انتالیس ہزار روپے نقدی د و موبائل فون چھین لیے،لوہے والی مل بیدیاں روڈ سے ڈاکوؤں نے وہیگل کے رہائشی صدام حسین سے ایک لاکھ انتالیس ہزارروپے چھین لیا، پکی حویلی سٹاپ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے مصطفی آباد کے رہائشی آصف سے ہزار وں روپے نقدی موبائل فو ن چھین لیا، درباربا با مٹھو شاہ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے علی رضا سے اٹھارہ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، ٹول پلازہ کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے ججل کے رہائشی محمد وقاص مئیو سے بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا،دفتوہ روڈ مصطفی آباد کے قریب سے ڈاکوؤں نے دفتوہ کے رہائشی محمد عبداللہ سے پنتالیس ہزار روپے نقدی چھین لیا، تھہ روسہ شیخم کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے کالو کھارہ کے رہائشی عاصم طاہر سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، پی ایس او پمپ الہ آباد کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے شام کوٹ کے رہائشی علی رضا سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل چھین لی، الممتاز رائس ملز الہ آباد کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے پکھو کی کے رہائشی فخر زمان سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، بھوپے وال چک 23 کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے چک 26 کے رہائشی محمد مصطفی آباد سے تیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا، رسولپورہ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے بستی صابری کے رہائشی عامر مصطفی سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل چھین لی، دھوبی محلہ کوٹرادھا کشن سے نامعلوم چوروں نے پاکپتن کے رہائشی محمد یونس ولد ادریس کی کار چوری کر لی، حویلی جھنڈے والی لاکھو بریار سے نامعلوم چوروں نے ناظم کی حویلی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی بکرے اور بکریاں چوری کر لیں، محمد افتخار کے ڈیری فارم شیخم سے نامعلوم چور پانچ لاکھ روپے مالیت کی پانچ سولر پلیٹیں چوری کر کے لے گئے، اقبال ٹاؤن چونیاں سے نامعلوم چور عامر سرور کی موٹرسائیکل، ڈی پی او آفس قصور سے قادیونڈ روڈ کے رہائشی منصور مئیو کی موٹرسائیکل، کوٹ پیراں قصور سے نامعلوم چور محمد رمضان کا موٹرسائیکل رکشہ چوری کر کے لے گئے، کوٹ مراد خاں قصور سے نامعلوم چور سہاری اوتاڑ کے رہائشی محمدا رشد کی موٹرسائیکل، پٹرول پمپ بائی پاس قصور کے نزدیک سے فیصل مئیو کی موٹرسائیکل، دولے والا کے قریب سے کوٹ مراد خاں کے رہائشی عثمان بھٹی کی موٹرسائیکل، حویلی لکھن والی بھبمہ سے ڈھنگ شاہ کے رہائشی محمد اسحاق کی موٹرسائیکل، چک 65 سے یوسف کی موٹرسائیکل، روشن بھیلہ ہسپتال سے مقصود کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چور ی کر کے لے گئے پولیس مصروف کارروائی ہے۔