نوازشریف پاکستان واپس آکر معاشی بدحالی اور بیروزگاری ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے،اشرف رسول

    نوازشریف پاکستان واپس آکر معاشی بدحالی اور بیروزگاری ہمیشہ کیلئے ختم کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویڑن کے جنرل  سیکرٹری اور سابق رکن پنجاب اسمبلی  پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے پارٹی قائد میاں نوازشریف کی قربانیاں اور کردار سب کے سامنے ہے، نوازشریف پاکستان واپس آکر معاشی بدحالی اور بیروزگاری ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، عوام نے پہلے بھی میاں نواز شریف پاکستان کو تین بار ملک کی خدمت کا موقع دیا اور میاں نوازشریف نے عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کیا، ان شاء  اللہ عوام ایک مرتبہ پھر میاں نوازشریف کو دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔

،  پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ ا?ئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے مگر پاکستان میں عوام کی رائے سے کھلواڑ کیا جاتا رہا ہے تین بار میاں نواز شریف سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا اور عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل میں قوم کا حقیقی درد ہے وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائیگا، عوام ان کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں،  پیر محمد اشرف رسول سابق ایم پی اے نے کہا کہ میاں نواز شریف اورمسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کونا کردہ گناہوں کی پاداش میں پابندسلاسل رکھا گیا اورانہیں بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے نا اہل کیا گیا ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والے ا?ج مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مظلومیت کے نعرے بلندکرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کی حکومت نے ا?ئی ایم ایف سے اپنی مرضی کے معاہدے کرکے عوام کو ہتھکڑیاں پہنائیں،پی ٹی ا?ئی قیادت کو اپنی لو ٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، 

مزید :

علاقائی -